بانی پی ٹی آئی نے کہا سب قیدیوں کو رہا کریں، اگر مجھے جیل میں رکھنا ہے تو رکھ لیں،علیمہ خان

بانی پی ٹی آئی نے کہا سب قیدیوں کو رہا کریں، اگر مجھے جیل میں رکھنا ہے تو رکھ ...
بانی پی ٹی آئی نے کہا سب قیدیوں کو رہا کریں، اگر مجھے جیل میں رکھنا ہے تو رکھ لیں،علیمہ خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

‏راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا سب قیدیوں کو رہا کریں، اگر مجھے جیل میں رکھنا ہے تو رکھ لیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ میں ہاؤس اریسٹ میں نہیں جاؤں گا، بانی پی ٹی آئی اپنے مقدمات کا سامنا کریں گے ،خود کو بے گناہ ثابت کریں گے اور پھر باہر نکلیں گے،علیمہ خان کا مزید کہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ ملک معیشت کیلئے تین چیزیں درکار ہیں،قانون کی حکمرانی،سیاسی استحکام اور امن معیشت کے استحکام کیلئے ضروری ہیں۔