شراب برآمدگی کیس، عدالت کا علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

Oct 12, 2024 | 05:42 PM

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مقامی عدالت نے اسلحہ وشراب برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو23 اکتوبرتک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس کی سماعت کی۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور کے وکیل ظہور الحسن پیش ہوئے ۔اس موقع پر علی امین گنڈا پور کے گزشتہ وارنٹ گرفتاری کی بیلف رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی جس کے مطابق علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد نہیں ہوسکا۔ وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کیلئے مزید مہلت دی جائے۔عدالت طلبی کے باوجود وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور آج بھی پیش نہیں ہوئے۔ جس پرعدالت نے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے اور انہیں 23 اکتوبر تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

مزیدخبریں