عمران خان کی گرفتاربہنوں کو اڈیالہ جیل کے بجائے کہیں اور منتقل کردیا گیا

Oct 12, 2024 | 08:09 PM

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 2  بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خانم کو عدالت کی جانب سے عدالتی ریمانڈ دیے جانے کے بعد جہلم جیل منتقل کردیا گیا۔

"ایکسپریس نیوز "کے مطابق جیل ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی دونوں بہنوں کو راولپنڈی سے سخت سیکیورٹی میں جہلم جیل منتقل کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ علیمہ خان اور عظمیٰ خانم کو اڈیالہ جیل میں تعداد سے زائد قیدیوں کے باعث جہلم جیل منتقل کیا گیا ہے۔

اس سے قبل بانی پی ٹی آئی کی دونوں بہنوں کو آج جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل کیا گیا تھا جبکہ انہیں 5 اکتوبر کو ڈی چوک سے گرفتار کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں