" میرا اور عاصم کا رشتہ ۔۔۔ " گلوکار کو "فرینڈزون" کرنے کے بعد ہانیہ عامر میدان میں آگئیں

Jul 13, 2020 | 09:07 PM

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکارہ ہانیہ عامر کا کہنا ہے کہ ان کا اور گلوکار عاصم اظہر کا رشتہ لوگوں کی سوچ سے پرے ہے۔

انسٹاگرام پر 3 ملین فالورز ہونے پر ہانیہ عامر نے ایک طویل پوسٹ لکھی جس میں انہوں نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پس تحریر کے طور پر عاصم اظہر کے معاملے پر بھی بات کی۔

ہانیہ عامر نے کہا کہ عاصم ان کی زندگی کا ایک خوبصورت حصہ ہے، دونوں نے مل کر بہت پاگل پن کیا ہے، ہم دونوں کے درمیان جو رشتہ ہے وہ کسی کی بھی سوچ سے پرے ہے ۔ ہم نفرت کی بجائے پیار کو منتخب کرتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا " ہمیں پتا ہے کہ پاکستانیوں کی حسِ مزاح اچھی ہے لیکن سکون کرو، سوشل میڈیا کے ٹرول سپاہیو! بالکل فری نہ ہو اور زیادہ اوور بھی نہیں، شکریہ۔"

خیال رہے کہ ہانیہ عامر نے حال ہی میں گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ سوشل میڈیا پر لائیو سیشن کے دوران کہا تھا کہ نہ تو وہ گلوکار عاصم اظہر کو ڈیٹ کر رہی ہیں اور نہ ہی ان دونوں کے بیچ پیار کا کوئی معاملہ ہے بلکہ وہ بہت اچھے دوست ہیں۔

ہانیہ عامر کی یہ ویڈیو منظر عام پر آتے ہی وائرل ہوگئی اور لوگ عاصم اظہر کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کر رہے ہیں۔ اس وقت پاکستان میں ٹوئٹر پر "عاصم  اظہر" کے نام کا ہیش ٹیگ پہلے نمبر پر ٹرینڈ کر رہا ہے جبکہ ہانیہ عامر کا ہیش ٹیگ تیسرے نمبر پر ہے۔ علاوہ ازیں ٹوئٹر پر ہانیہ کی جانب سے عاصم کو دوست قرار دینے پر "فرینڈز" ، مبینہ طور پر عاصم کا دل ٹوٹنے پر " دل ٹوٹس" اور ہانیہ کے ساتھ ویڈیو میں موجود گلوکارہ کی مناسبت سے "آئمہ بیگ" کے نام کے ہیش ٹیگز بھی ٹاپ 20 ٹرینڈز میں شامل ہیں۔

مزیدخبریں