ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست کے بعد جوفرا آرچر تنقید کی زد میں مگر کیوں؟ حیران کن خبر آ گئی

Jul 13, 2020 | 10:10 PM

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) ویسٹ انڈیز کے خلاف ساﺅتھمپٹن ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر جوفرا آرچر تنقید کی زد میں آ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ آرچر نے اتنی تیز باﺅلنگ نہیں کی جس کیلئے وہ جانے جاتے ہیں لیکن سابق انگلش کپتان مائیکل وان کا کہنا ہے کہ آرچر بہترین باﺅلر ہیں اور اگر وہ کپتان ہوں تو آرچر کو کبھی ٹیم سے ڈراپ نہ کریں۔ جوفرا آرچر ویسٹ انڈیز کیخلاف کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں کوئی وکٹ نہ لے سکے لیکن دوسری اننگز میں انہوں نے 45 رنز دیکر تین کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، مگر ان کا یہ سپیل ٹیم کو فتح نہ دلا سکا۔
ویسٹ انڈیز کے سابق فاسٹ باﺅلر ٹینو بیسٹ نے آرچر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میچ میں آرچر نے اس سپیڈ سے باﺅلنگ نہیں کی جس کیلئے وہ جانے جاتے ہیں لیکن سابق انگلش کپتان مائیکل وان آرچر کے دفاع میں سامنے آئے ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی باﺅلر کیلئے ہر گیند 90 میل فی گھنٹہ سے کرنا ناممکن بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ بریٹ لی اور شعیب اختر بے پناہ صلاحیتوں کے مالک تھے اور دونوں کے پاس سپیڈ کے ساتھ ورائٹی تھی، لیکن آرچر ابھی نوجوان ہیں انہیں امید ہے کہ عمر کیساتھ ساتھ وہ تجربہ بھی حاصل کریں گے۔

مزیدخبریں