اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ موسمیات نے محرم الحرام 1445 ہجری کے چاند سے متعلق پیشگوئی کردی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے کلائمیٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کی پیشگوئی کے مطابق محرم کا چاند 18 جولائی 29 ذی الحج بروز منگل کو نظر آنے کا امکان ہے جبکہ یومِ عاشور 28 جولائی بروز جمعہ متوقع ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ چاند کی پیدائش 17 جولائی کی رات 11 بج کر 32 منٹ پر ہوگی اور اس دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔ غروب آفتاب شام 7 بج کر24 منٹ پر ہونے کا امکان ہے جب کہ چاند رات 8 بجے طلوع ہو سکتا ہے۔ موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک کے کئی شہروں میں اس روز بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولاناعبد الخبیر آزاد کی زیرصدارت کوئٹہ میں ہوگا۔