برطانوی پارلیمنٹ کی مین بلڈنگ میں پی ٹی آئی کو بریفنگ کی مبینہ طور پر اجازت نہ مل سکی
لندن(آئی این پی) برطانوی پارلیمنٹ کی مین بلڈنگ میں پی ٹی آئی کو بریفنگ کی مبینہ طور پر اجازت نہ دی گئی، لندن میں موجود پی ٹی آئی لیڈرشپ کے درمیان اس ایونٹ پر اختلافات بھی کھل کر سامنے اگئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ کی مین بلڈنگ میں پی ٹی آئی کی بریفنگ میں صرف آٹھ سے دس برطانوی ممبران پارلیمنٹ نے شرکت کی، جن میں تین کا تعلق پاکستان سے ہے، بریفنگ کیلئے انٹرنیشنل میڈیا کو مدعو کیا گیا تھا تاہم کوئی نمائندہ نہ پہنچا ۔
پاکستان سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کو کم ممبران پارلیمنٹ کی شرکت کی وجہ سے مدعو نہیں کیا گیا، انیل مسرت اور جہانگیر چیکو کو بھی برطانوی پارلیمنٹ میں داخل نہیں ہونے دیا گیا، زلفی بخاری نے تمام ملبہ انتظامیہ پر ڈال دیا۔