سونا سستا ہوگیا
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملک میں مسلسل3 روز اضافے کے بعد آج سونا سستا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 200 روپے کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 400 روپے ہے۔ 10 گرام سونے کا بھاؤ 170 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 42 ہزار 112 روپے ہے۔ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 2 ڈالر کم ہوکر 2 ہزار 703 ڈالر فی اونس ہے۔
"جنگ " کے مطابق ملک میں3روز مسلسل اضافے سے1 تولہ سونا مجموعی طور پر 4 ہزار 700 روپے مہنگا ہوا تھا۔