وہ 5 کھانے جو  کبھی مائیکرو ویو نہیں کرنے چاہئیں

وہ 5 کھانے جو  کبھی مائیکرو ویو نہیں کرنے چاہئیں
وہ 5 کھانے جو  کبھی مائیکرو ویو نہیں کرنے چاہئیں
سورس: Wikimedia Commons

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) مائیکرو ویو میں کھانے کو دوبارہ گرم کرنا سہولت بخش ضرور ہو سکتا ہے، لیکن کچھ کھانے ایسے ہیں جنہیں مائیکرو ویو میں گرم کرنے سے صحت اور ذائقے کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ان کھانوں کو مائیکرو ویو میں گرم کرنے سے بچنا چاہئے۔ فاکس نیوز نے ایسے پانچ کھانے بتائے ہیں جنہیں مائیکرو ویو میں گرم کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔

1:  اُبلا ہوا انڈہ

اُبلے ہوئے انڈے صحت بخش اور آسانی سے کھائے جانے والے سنیک ہیں لیکن ماہرین کے مطابق انہیں مائیکرو ویو میں گرم کرنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ غذا کی ماہر امانڈا ہولٹزر کے مطابق انڈے کو مائیکرو ویو میں گرم کرنے سے اس کے اندر بھاپ اور دباؤ پیدا ہوتا ہے جس کے نتیجے میں انڈہ پلیٹ پر یا کھاتے وقت پھٹ سکتا ہے۔

2:  وٹامن سی سے بھرپور غذائیں

وٹامن سی، جو حرارت کے لیے حساس ہوتا ہے، مائیکرو ویو میں جلدی خراب ہو جاتا ہے۔ بروکلی، شملہ مرچ، بیریز اور پتوں والی سبزیاں وٹامن سی سے بھرپور ہیں۔ ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ ان غذاؤں کو کچی حالت میں کھائیں تاکہ ان کے غذائی فوائد برقرار رہیں۔

3:  چکن

چکن کو مائیکرو ویو میں دوبارہ گرم کرنا کھانے کا ذائقہ اور ساخت خراب کر دیتا ہے۔ ریفریجریٹر میں رکھنے کے بعد چکن کے چکنائی والے اجزاء آکسیڈائز ہو جاتے ہیں، جو دوبارہ گرم کرنے پر مزید خراب ذائقہ دیتے ہیں۔ ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ بچے ہوئے چکن کو سلاد یا سینڈوچ میں استعمال کریں۔

4: سی فوڈ

مائیکرو ویو میں مچھلی یا دیگر سی فوڈ کو دوبارہ گرم کرنا نمی ختم کر دیتا ہے جس سے یہ خشک اور ربڑ جیسی ہو جاتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مائیکرو ویو میں سی فوڈ گرم کرنے سے ذائقہ اور ساخت متاثر ہوتی ہے۔

5: سٹیک

سٹیک کو مائیکرو ویو میں گرم کرنے سے یہ سخت اور بے ذائقہ ہو جاتی ہے۔ اضافی حرارت گوشت کو خشک اور سخت بنا دیتی ہے اور گرم کرنے کے بعد اس کا درجہ حرارت بھی غیر مساوی ہو سکتا ہے۔

ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ ان غذاؤں کو مائیکرو ویو میں گرم کرنے سے گریز کریں اور انہیں تازہ یا دیگر طریقوں سے گرم کر کے کھانے کو ترجیح دیں۔ یہ نہ صرف کھانے کے ذائقے اور ساخت کو برقرار رکھے گا بلکہ صحت کے لئے بھی بہتر ہوگا۔

مزید :

Ramadan -پکوان -