محمد بن سلمان کا ویژن 2030 تمام مسلمانوں کیلئے ہے ، علامہ طاہر اشرفی

محمد بن سلمان کا ویژن 2030 تمام مسلمانوں کیلئے ہے ، علامہ طاہر اشرفی
 محمد بن سلمان کا ویژن 2030 تمام مسلمانوں کیلئے ہے ، علامہ طاہر اشرفی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی قیادت کی طرف سے حجاج کرام اور زائرین کیلئے روز و شب سہولتوں میں اضافہ ہو رہا ہے ، 18 ملین عمرہ زائرین کا 2024 میں آنا سعودی عرب کی قیادت اور عوام کی خدمات پر اعتماد ہے ۔ عالمی حج کانفرنس و نمائش میں حج و عمرہ کیلئے خدمات کو مزید بہتر بنانے کے عمل کی طرف مضبوط قدم ہے ۔ یہ بات چیئرمین پاکستان علماء کونسل و سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے ریاض میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ، انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ولی عہد امیر محمد بن سلمان کا ویژن 2030 صرف سعودی عرب کیلئے نہیں ہے بلکہ تمام مسلمانوں کیلئے ہے ۔ سعودی عرب میں آل سعود نے اس صدی میں جو اسلام ، مسلمانوں اور ارض حرمین شریفین کی خدمت کی ہے اس کی مثال نہیں ملتی ۔ انہوں نے عالمی حج و عمرہ کانفرنس و نمائش کی بھرپور کامیابی پر خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد امیر محمد بن سلمان اور سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فروری کے دوسرے ہفتے میں پاکستان علماء کونسل ، انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل ، وزارت مذہبی امور حکومت پاکستان اور پرائیویٹ حج گروپ کی آرگنائزیشن ہوپ کے تعاون سے حج کانفرنس کرے گی جس میں جدہ میں ہونے والی عالمی نمائش و کانفرنس سے ملنے والی معلومات اور ہدایات پر عملی اقدامات کے حوالے سے اقدامات اٹھانے پر تبادلہ خیال ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس میں سعودی وزارت حج کے نمائندوں کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ان شاء اللہ وزیر مذہبی امور اور سعودی عرب کے سفیر اس میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے ۔

مزید :

قومی -