ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل 
جو معاملات کافی دنوں سے خرابی کی طرف جا رہے تھے۔ اب وہ رک جائیں گے اور بگڑے ہوئے حالات میں بہتری آنا شروع ہو جائے گی، ان شاءاللہ اور جس بھی طرف سے امید لگا رکھی تھی وہ بھی پوری ہونے کا امکان نظر آتا ہے جن افراد نے روزگار کے حوالے سے سفر کرنا ہے۔ وہ اپنی کوشش تیزی کردیں، انشاءاللہ اس میں کامیابی ملنے کے امکانات روشن ہیں۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی 
ان دنوں مالی حوالے سے جن جن مشکلات کا سامنا ہے وہ اب بحکم اللہ تیزی سے حل ہونا شروع ہو جائیں گے اور جس بھی طرف سے پیسوں کی امید لگا رکھی ہے، وہ بھی پوری ہونے کا چانس ہے جو لوگ عرصہ دراز سے کسی بیماری یا بندش جیسی صورت حال کا شکار ہیں، وہ اس سے انشاءاللہ نکل سکیں گے اور جو رکاوٹیں تنگ کررہی تھی، وہ تیزی سے دور ہونا شروع ہوں گی۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
اب آپ کو صرف محنت پر توجہ دینی ہے کیونکہ بڑی امید ہے اللہ سے کہ جو سوچ میں بھی نہیں تھا، وہ سلسلے بن جائیں گے ،راستے کی رکاوٹیں بحکم اللہ ایسے دور ہوں گی جیسے کبھی آئی ہی نہیں تھی جن لوگوں نے اپنا کام شروع کرنا ہے، وہ اللہ کا نام لے کر اپنے مقاصد کی جانب قدم اٹھائیں جو لوگ موجودہ جگہ میں تبدیلی چاہتے ہیں، وہ بھی اب کوشش کر سکتے ہین، ان کو کامیابی ملے گی۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
اندازے سے بالکل کام نہ کریں اپنی پوری توجہ دیں۔ آپ نے اگر کوئی چھوٹی سی بھی غلطی کر دی تو اس کا رزلٹ بڑا ہی سخت ہوگا اور جس بھی کام میں تھوڑا سا رسک محسوس ہو، فوری طور پر اس سے پیچھے ہٹ جائیں۔ جو لوگ کسی بھی مسئلے میں ہیں، وہ انشاءاللہ اس سے نکل جانے میں کامیاب ہوں گے اور جن کو اپنوں کی طرف سے پریشانیاں مل رہی ہیں، وہ فوراً پیچھے ہٹ جائیں۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اب حالات بدل رہے ہیں اور بحکم اللہ آپ کے حق میں ہو رہے ہیں۔ اس کا اندازہ آج سے ہی ہونا شروع ہو جائے گا۔ یہ ہفتہ آپ کی زندگی میں تبدیلیوں کا آغاز کرے گا اور جس بھی طرف اللہ کا نام لے کر قدم اٹھائیں گے، اس میں کامیابی ملنے کی بڑی امید ہے جو لوگ عرصہ دراز سے روزگار کے حوالے سے پریشان چلے آ رہے تھے ،انہیں اس ہفتے کوئی بڑی خبر ملنے کی بڑی امید ہے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کو اپنے معاملات کا دوبارہ از سر نو جائزہ لینے کی ضرورت ہے آپ جس بھی قسم کی ماضی میں غلطیاں کرکے آئے ہیں، وہ درست کرنا بے حد ضروری ہیں ،اپنوں سے خاص طور پر بچ کر چلنا ہے کیونکہ حسد صرف ان کی طرف سے ہی ہونے کا خطرہ ہے، پہلے بھی اس کی وجہ بڑی مشکلات میں رہے ہیں ، اب حالات ایسے نہیں کہ ان کا بوجھ برداشت کیا جائے، خیال کریں۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
دل کے معاملات آج کل ٹھیک نہیں جا رہے ۔ الٹے سیدھے خیالات آتے رہتے ہیں اور اندیشہ رہتا ہے کہ تنہائیاں ناپاک نہ ہو جائیں، ان دنوں آپ کو باوضو رہنا ہے اور یا کریم یا سلام یا مومن یا اللہ کا ورد روزانہ 1000مرتبہ کریں۔ نماز کی پابندی رکھیں تو انشاءاللہ ہر معاملے سے بچ جائیں گے اور اگلے راستے بھی صاف ملیں گے۔ ان دنوں صدقہ دینا بھی ضروری ہے۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جو لوگ کسی کے ساتھ ملکر ناجائز قسم کے کاموں میں لگے ہوئے ہیں،ان کو اندازہ نہیں ہے کہ وہ خود کے ساتھ بڑا ظلم کررہے ہیں، ان دنوں قانون کا خانہ بھی کھلا ہوا ہے اور بدنامی دینے والا بھی۔ اب اپنی حفاظت خود کریں، جو لوگ کسی بھی نئے کام کی ابتداءکریں، خاموشی کے ساتھ اور کسی بھی شخص کو کانوں کان خبر نہ ہونے دیں، فی الحال صدقہ دینا بھی ضروری ہے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
ایک اہم مسئلے میں کچھ وقتی پریشانی ہو سکتی ہے مگر اللہ سے بڑی امیدہے کہ شام تک یا کل تک اس سے نکل جائیں گے ، البتہ اپنوں اور خاندانی معاملات میں اختلافات کھل کر سامنے آ سکتے ہیں، کسی رشتے وغیرہ کے معاملے کو لے کر بھی صورت حال خراب ہو سکتی ہے جولوگ خود فیصلہ کریں اور پھر اس پر قائم رہیں وہ بڑے مضبوط ہو سکتے ہیں۔ دوسروں کے ہاتھ میں، اپنے مسئلے نہ دیں۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری 
آپ کے لئے اب حالات تیزی سے بہتری ظاہر کررہے ہیں۔ اللہ نے چاہا تو جو بھی خرابیاں تھیں، وہ تیزی سے درست ہو سکیں گے اور جن لوگوں سے آپ نے کچھ امید لگا رکھی تھی، وہ بھی اس پر پورے اتریں گے۔ قرض لینے اور دینے کے حوالے سے بھی سلسلہ بن سکتا ہے اور جو لوگ کافی دنوں سے نوکری کی تلاش میں تھے۔ اب جلد خوشخبری سن سکیں گے۔ کاروباری حالات بھی اچھے ہو جائیں گے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری 
قانون کی پکڑ میں آئے ہوئے رہا ہو سکیں گے۔ انکوائری وغیرہ میں سے بھی نکل آئیں گے اور جو کسی سے شدید اختلافات یا جھگڑے کے قریب تھے وہ بچ جائیں گے اگر کسی کے ازدواجی تعلقات میں خرابی تھی تو وہ اب انشاءاللہ دوبارہ بہتری کی جانب ہوگی۔ بعض تو عین تعلق ٹوٹنے کے قریب سے واپس آئیں گے اور جن کے رشتے وغیرہ میں برسوں سے بندش تھی، وہ اب ٹوٹ جائیں گے۔
 برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
میرا اللہ بڑا مہربان ہے۔ آپ اس کی طرف دل لگا کر رجوع تو کریں وہ انشاءاللہ آپ کو ہر مشکل سے نکال دے گا۔ اس جگہ سے نوازے گا جہاں سے آپ کے گمان میں بھی نہیں تھا، اب صرف توجہ روزگار اور محنت پر درکار ہے۔ آپ اگر موبائل فون کی جان چھوڑ دیں گے تو کچھ بن سکتا ہے ،ورنہ اس نے تو آپ کو کہیں کا نہیں چھوڑا۔ توبہ کرکے اپنے روزگار اور گھر پر توجہ دیں۔