عام انتخابات میں 17لاکھ 30ہزار سے زائد ووٹ مسترد ہوئے ،اعدادو شمار میں انکشاف

Mar 13, 2024 | 12:55 PM

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )8فروری کے عام انتخابات کے دوران 17لاکھ 30ہزار سے زائد حق رائے استعمال کرنے والوں کے ووٹ مسترد کردیئے گئے ،گیلپ پاکستان نے اعدادو شمار کے حوالے سے بتایا کہ یہ ووٹ پچھلے دو عام انتخابات کا 2.9فیصد ہیں ،یہ اعدادو شمار الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے ڈیٹا سے اخذ کئے گئے ہیں ۔مسترد ووٹوں کی یہ شرح پچھلے دو عام انتخابات کی شرح سے کم ہے ،اعدادوشمار کے مطابق 2018کے عام انتخابات کے دوران مسترد ووٹوں کی شرح 3.2 تھی جبکہ 2013 میں بھی شرح 3.2 تھی ،یہ شرح 2024کے عام انتخابات میں مستردووٹوں17لاکھ 30ہزار سے زائد  سے زیادہ ہے 
حالیہ الیکشن کے دوران پنجاب میں ڈالے گئے ووٹوں سے ایک ملین ،سندھ میں چار لاکھ ،خیبر پختونخوا میں دو لاکھ 30ہزار ، بلوچستان میں 85786جبکہ اسلام آباد میں 3063ووٹ مسترد ہوئے۔

مزیدخبریں