تحریک انصاف کی سیاسی پیدائش احتجاج،دھرنے اور جلسوں کی شرط پر ہوئی تھی، عظمیٰ بخاری

Nov 13, 2024 | 12:05 PM

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی سیاسی پیدائش احتجاج،دھرنے اور جلسوں کی شرط پر ہوئی تھی،ایمپائر کی انگلی،سازشی کردار اور سہولتکاری بانی پی ٹی آئی کی سیاست کا قبلہ رہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق عظمیٰ بخاری کا اپنے بیان میں کہناتھا کہ چور چور کی گردان کرنے والے کا اپنا پورا ٹبر چوری میں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، قوم کے بچوں کو اپنے اقتدار کی ہوس میں جھونکا اپنے بچے لندن میں لگژری لائف سٹائل انجوائے کررہے۔

ان کا کہناتھا کہ تحریک انصاف کی سیاست "سڑک چھاپ"سیاست سے بھی بدتر ہوچکی،نوازشریف نے کہا تھا ہم سڑکیں بناتے جائیں گے تم سڑکیں ناپتے جاؤ گے،وزیراطلاعات پنجاب نے کہاکہ پنجاب کی ترقی فتنہ پارٹی سے ہضم نہیں ہورہی،مریم نواز پنجاب میں تاریخی اور انقلابی اقدامات کررہی ہیں،مریم نواز نے چند ماہ میں پنجاب کے ہر طبقے اور ہر شعبے کیلئے  ریلیف پیکج اور منصوبے شروع کیے ہیں،

ان کاکہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی کی سیاسی زندگی ڈھیل اور ڈیل کے گرد گھومتے گزری ہے،ملک میں خوشحالی لوٹ رہے سرمایہ کاری آرہی ہے،فتنے اور اسکی جماعت کو احتجاج،احتجاج اور احتجاج کے خواب آرہے ہیں،سیاسی لوگ سیاسی جدوجہد کرتے سیاست کی آڑ میں فیڈریشن پر چڑھائی کے خواب نہیں دیکھتے،پرامن احتجاج کی آڑ میں شرپسندی پھیلانے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے،ان کاکہناتھا کہ جو قانون توڑے گا شہریوں میں خوف ہراس پھیلائے گا اس سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

مزیدخبریں