رائٹ سائزنگ، پاکستان پوسٹ  آفس میں کتنی  پوسٹیں ختم کر دی گئیں ۔۔؟ جانیے

Nov 13, 2024 | 02:18 PM

 اسلام آ باد ( خصوصی رپورٹ )رائٹ سائزنگ، پاکستان پوسٹ  آفس میں کتنی  پوسٹیں ختم کر دی گئیں ۔۔؟  اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کا بینہ کے فیصلے کی روشنی میں رائٹ سائزنگ پالیسی تحت وفاقی سیکرٹری وزارت مواصلات نے پاکستان پوسٹ آفس کی 1004پوسٹیں ختم کرنے کی منظوری دیدی گریڈ 1سے 14تک ، پوسٹ مین ‘ اسسٹنٹ پوسٹ ماسٹر ‘ سپرو ائزر شامل،بر طرفی کابینہ کے فیصلے /فنا نس ڈویژن کے حکم پر کی گئی جبکہ وزارت اقتصادی امور نے عارضی بنیادوں ( Contin gent) بھرتی کئے گئے عملہ کے 19 ملازمین کو بر خواست کردیا ہے۔

:جنگ " کے مطابق  ڈی جی پوسٹ آفس نے انہیں یہ پوسٹیں ختم کرنے کی سفارش کی تھی۔ سیکرٹری مواصلات نےبحیثیت پر نسپل اکاؤنٹنگ افسر اپنے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے مجاز اتھارٹی کےطور پر ان پوسٹوں کو ختم کرنے کی منظوری دی۔ وزارت مواصلات کے سیکشن افسر بختاور یوسفانی نے پوسٹوں کو ختم کرنے کی منظوری سے اکا ؤنٹنٹ جنرل پا کستان ریو نیو ( AGPR) کو ایک مراسلہ کے ذ ریعے آگاہ کردیا ۔

 اس مراسلے کی کاپی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ‘ جوائنٹ سیکرٹری ( اخراجات ) فنا نس ڈویژن ‘ ڈی جی پاکستان پوسٹ اور چیف فنا نس اینڈ اکا ؤٹنگ افسر وزارت مواصلات کو بھیجی گئی ہے۔ ختم کی گئی یہ پوسٹیں گریڈ 1سے 14 تک کی ہیں جن میں پوسٹ مین ‘ اسسٹنٹ پوسٹ ماسٹر ‘ اسسٹنٹ چیف پوسٹ ماسٹر ‘ سپرو ائزر ‘ پوسٹل کلر ک ‘ ہیڈ پوسٹ مین ‘ ٹاؤن انسپکٹر ‘ ہیڈ پوسٹ مین ‘ ڈیلیو ری ایجنٹ ‘ کیش اوورسیئر ‘ ڈرائیور ‘ میل گارڈ ‘ پورٹرز ‘ پیکر اور رنر وغیرہ شامل ہیں۔

مزیدخبریں