اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مریم نواز اور نواز شریف کی وطن واپسی کب ہو گی ؟ تاریخیں سامنے آ گئیں ۔
سینئر صحافی و تجزیہ کار محمد صالح ظافر نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ مریم نواز آئندہ جمعہ اور نواز شریف 22نومبر کو وطن واپس پہنچیں گے ،سوئٹزرلینڈ میں طبی معائنے اور ٹیسٹس کے بعد معالج نے مریم نواز کو پوری طرح صحت مند قرار دیدیا ہے.
"جنگ " کے مطابق مریم نواز کو کئی سال سے تھائی رائیڈ کی کمی بیشی کا سامنا ہے جو پورے جسم کی سرگرمیوں کو قابو میں رکھتے ہیں ۔تھائی رائیڈ ماہر ڈاکٹر شازیہ فاطمہ کا کہنا ہے کہ نظام درست ہو تو متاثرہ شخص کو ڈیڑھ یا دو سال بعد لازماً معائنہ اور ٹیسٹ کرانا ہوتا ہے اسکی دوا پوری زندگی استعمال کرنا ہوتی ہے ،مریم نواز نے 2سال قبل جس معالج سے معائنہ کرایا تھا اب بھی اس نے معائنہ کیا ہے اور "اوکے" کی رپورٹ دی ہے ۔
صالح ظافر کےمطابق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جمعرات کو نواز شریف اور فضل الرحمٰن کے لیے عشائیہ کا اہتمام کیا جارہا ہے جس میں توقع ہے کہ ملکی سیاسی صورتحال پر اہم گفتگو ہونے کا امکان ہے۔