صائم ایوب انجری کا شکار ہو کر 6 ہفتوں کیلئے کرکٹ سے باہر

صائم ایوب انجری کا شکار ہو کر 6 ہفتوں کیلئے کرکٹ سے باہر
صائم ایوب انجری کا شکار ہو کر 6 ہفتوں کیلئے کرکٹ سے باہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جوہانسبرگ (ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی سے قبل جنوبی افریقا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز انجری کا شکار ہونیوالے صائم ایوب 6 ہفتوں کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ سے باہر ہوگئے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز کیپ ٹاؤن میں کھیلے جارہے میچ میں شارٹ تھرڈ مین باؤنڈری پر گیند کا پیچھا کرنے کی کوشش کی، اس دوران باؤنڈری لائن کے قریب قومی ٹیم کے اوپنر صائم کا دائیں ٹخنہ مڑ جانے سبب انجری کا شکار ہوئے تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اوپنر کی ایم آر آئی رپورٹس میں فریکچر کی تصدیق ہوئی ہے جس کے باعث وہ 6 ہفتوں تک انٹرنیشنل کرکٹ سے دور ہوگئے ہیں۔صائم ایوب جنوبی افریقا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں تاہم وہ ٹیم کے ہمراہ رہیں گے اور میچ ختم ہونے بعد اسکواڈ کے ہمراہ وطن واپس لوٹیں گے۔

خیال رہے کہ انجری کے باعث اوپنر کو فوری طور پر دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر کردیا گیا ہے جبکہ انہیں فوری اسپتال منتقل کرکے اسکین کروایا گیا تھا جس کی رپورٹ آج سامنے آئی ہے۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -