ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد شروع، پاراچنار روڈ پر چیک پوسٹوں کا قیام

ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد شروع، پاراچنار روڈ پر چیک پوسٹوں کا قیام
ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد شروع، پاراچنار روڈ پر چیک پوسٹوں کا قیام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی حکومت نے ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر عملی طور پر کام شروع کردیا، ٹل پارا چنار روڈ پر 48 چیک پوسٹوں کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے سرکاری دستاویز کے حوالے سے بتایا کہ 399 ایکس سروس مین کی بطور سپیشل پروٹیکشن فورس تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے ایک بار پھر پارا چنار میں ایف آئی اے سائبر ونگ قائم ہوگا، تمام بنکرز کو یکم فروری 2025 تک ختم کرنے کے لئے پلان کی تیاری پر کام جاری ہے۔
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ بنکرز کا خاتمہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کرے گی، 15 دنوں کے اندر اسلحہ جمع کرنے کا پلان ترتیب دیا جائے گا، ایپکس کمیٹی فیصلے کے مطابق یکم فروری تک تمام اسلحہ جمع کیا جائے گا، جمع کئے جانے والے اسلحے کا ڈیجیٹائز ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق جمع کئے جانے والے اسلحہ کی نگرانی کی ذمہ داری ضلعی انتظامیہ کی ہوگی، مقامی لوگوں کو اسلحہ حکومت کو فروخت کرنے کی پیشکش بھی کی جائیگی، اسلحہ رجسٹریشن کے لئے کرم میں خصوصی ڈیسک قائم کیا جائےگا۔