کراچی میں کل ضمنی بلدیاتی انتخابات ، تیاریاں مکمل، انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر کیمرے نصب

Nov 13, 2024 | 02:57 PM

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں 14 نومبر کو (کل )ضمنی بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق  شہر میں 167پولنگ اسٹیشن میں سے 136انتہائی حساس ‘26حساس اور5نارمل قرار دیئے گئے۔ یوسی 9 ٹی ایم سی ملیر میں قائم11 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس ‘یوسی8ٹی ایم سی ماڈل کالونی میں قائم تمام21 پولنگ اسٹیشن حساس قرار، یوسی 13 ٹی ایم سی صدر میں7پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس ،5 حساس،5 نارمل قرار جبکہ یوسی 7 ٹی ایم سی لیاقت آباد میں تمام 31 پولنگ اسٹیشنزانتہائی حساس قراردیئے گئے ہیں ۔

"جنگ " کے مطابق  کراچی میں کسی بھی ڈی آر او نے رینجرز کی تعیناتی کی درخواست نہیں کی۔الیکشن کمیشن کےمطابق انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب‘16سے 18اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ حساس پولنگ اسٹیشنوں پر8 سے12 پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں