بیگم ڈال دے گی کوڑا دان میں کیا۔۔۔( مسکرائیے)
(جون ایلیا سے معذرت)
شادی گزرے گی امتحاں میں کیا
بیگم ڈال دے گی کوڑا دان میں کیا
میری ہر ڈش بے مزہ ہی رہی
نقص ہے میرے فراٸی بان میں کیا
مجھ کو بیگم سے کوئی بچاتا نہیں
ایک بھی رحم دل نہیں خاندان میں کیا
مجھے تین اور کیوں نہیں ملتیں
ایک ہی چڑیل تھی جہان میں کیا
اپنی غلطیاں چھپاتی ہیں یہ بیویاں
ہم شوہروں کی آن بان میں کیا
شاہینؔ کتنا قحط پڑ گیا ہے یہاں
ایک رہنما تھا پاکستان میں کیا
شاعر :وسیم شاہین