کلینک آن ویل اینڈ فیلڈ ہاسپٹل، 148دن  میں کتنے لاکھ مریضوں کا علاج کیا گیا ۔۔؟  اہم تفصیلات  سامنے آ گئیں

Nov 13, 2024 | 05:25 PM

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے منفرد اور شاندار کلینک آن ویل اور فیلڈ ہاسپٹل پراجیکٹ نے صوبے کے 37اضلاع میں عوامی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کر دئیے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق 148دنوں میں ساڑھے53 لاکھ سے زائد مریضوں کا دہلیز پر مفت اور بہترین علاج کیا گیا۔ کلینک آن ویل کی سروسز سے روزانہ اوسطاً30ہزار سے زائد مریض مستفید ہورہے ہیں۔ کلینک آن ویل میں طبی مشاورت، ٹیسٹ اورالٹرا ساؤنڈ کی سہولت بھی میسر ہے۔ پنجاب بھر کے سیمی اربن اور گنجان علاقوں میں 202 کلینک آن ویل وین اور 42الٹرا ساؤنڈ پلس وین سروسز فراہم کررہی ہیں۔ لاہورکے سیمی اربن اور گنجان آبادیوں میں 15کلینک آن ویل او ر3الٹرا ساؤنڈ گاڑیاں خدمت کے عمل میں مصروف ہیں۔ پنجاب کے دوردراز علاقوں میں 7لاکھ36ہزار سے زائد افراد نے فیلڈ ہسپتال سے علاج کرایا ہے۔

فیلڈ ہسپتال کے ذریعے دیہات کے1 لاکھ سے زائد افراد کو مفت لیب ٹیسٹ کی سہولت فراہم کی گئی۔ دوردراز دیہات کے 46ہزار سے زائد افراد کو مفت ایکسرے اور الٹراساؤنڈ ٹیسٹ کی سہولت دی گئی۔ فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن ویل پراجیکٹس پر دیہات کے عوام اور عوامی نمائندوں نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

 وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ سارے وسائل عوام پر ہی خرچ کریں گے۔ اچھا علاج، ادویات اور ٹیسٹ دیہات میں رہنے والوں کا حق ہے۔فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن ویل کی تعداد مزید بڑھائی جائے گی۔  ہر شہری کو دہلیز پر علاج کی سہولت فراہم کرنے کا عہد نبھائیں گے۔ کلینک آن ویل اور فیلڈ ہسپتال پراجیکٹس کی ڈیلی مانیٹرنگ ہورہی ہوں۔

مزیدخبریں