وزیراعلیٰ پنجاب کے جیل ریفارمز ایجنڈا پر عملدرآمد جاری، 7 افسران کی بطور سپرنٹنڈنٹ گریڈ 18 میں ترقی

Nov 13, 2024 | 11:48 PM

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب کے جیل ریفارمز ایجنڈا پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے۔ محکمہ جیل خانہ جات کے 7 افسران بطور سپرنٹنڈنٹ گریڈ 18 میں ترقی پا گئے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق ترقی پانے والوں میں کمانڈنٹ پریزن ٹریننگ کالج ساہیوال آفتاب احمد، پریزن ٹریننگ کالج ساہیوال کے سینیئر ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ افسر حسن نواز، سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل قصور محمد عمیر اکرام، سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ اسامہ سلامت، سپرٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل پاکپتن محمد علی خان، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل لاہور کاشف علی اور سپرٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد کامران حیدر اعوان شامل ہیں۔

 ترجمان نے بتایا کہ محکمانہ پروموشن کمیٹی نے گزشتہ ہفتے اجلاس کے دوران پنجاب کے 7 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس کی بطور سپرنٹنڈنٹ پروموشن کی سفارش کی تھی۔ محکمہ داخلہ میں رواں سال پروموشن کمیٹی کے 4 اجلاس ہو چکے ہیں اور حکومتی پالیسی کے مطابق اہل افسران کو رولز کے تحت بروقت پروموٹ کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں