میچ کے دوران سرپر چوٹ لگنے سے پاکستانی فٹ بالر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

Sep 13, 2022 | 05:23 PM

چترال(مانیٹرنگ ڈیسک) چترال میں ایک فٹ بال میچ کے دوران سر میں چوٹ لگنے سے ایک نوجوان فٹ بالر کی موت واقع ہو گئی۔نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق متوفی فٹ بالر کا نام منصور بتایا گیا ہے جو سر میں چوٹ لگنے سے میدان میں ہی گر گیا اور موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ 
کہا جا رہا ہے کہ منصور کی موت واقع ہونے میں میدان میں طبی سہولت کا میسر نہ ہونا بھی ایک وجہ تھی۔ اگر اسے بروقت طبی امداد مل جاتی تو اس کی جان بچ سکتی تھی۔چترال ویمنز ایس سی کی بانی اور فوربز ایشیا30انڈر 30میں جگہ بنانے والی کرشمہ علی نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ایک ٹویٹ میں منصور کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ منصور کا تعلق چترال کے علاقے کریم آباد سے تھا۔ 

مزیدخبریں