عارف علوی کی بطور صدر مملکت تقرری کیخلاف درخواست ،آئینی بینچ نے درخواستگزار کو نوٹس جاری کردیا

عارف علوی کی بطور صدر مملکت تقرری کیخلاف درخواست ،آئینی بینچ نے ...
عارف علوی کی بطور صدر مملکت تقرری کیخلاف درخواست ،آئینی بینچ نے درخواستگزار کو نوٹس جاری کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئینی بینچ نے عارف علوی کی بطور صدر مملکت تقرری کیخلاف درخواست  پر درخواستگزار کو دوبارہ نوٹس جاری کردیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سابق صدر عارف علوی کی بطور صدر مملکت تقرری کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ ایسی درخواستیں جرمانے کیساتھ خارج ہوں تو ہی حوصلہ شکنی ہوگی، عدالت نے درخواستگزار کو دوبارہ نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی ۔