ائیرپورٹ پر اترنے والے ہوائی جہاز کے پہیے سے لاش برآمد

ائیرپورٹ پر اترنے والے ہوائی جہاز کے پہیے سے لاش برآمد
ائیرپورٹ پر اترنے والے ہوائی جہاز کے پہیے سے لاش برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (ویب ڈیسک) یونائیٹڈ ایئرلائنز کی پرواز کی لینڈنگ کے بعد جہاز کے پہیے سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے۔

نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق یہ لاش ہوائی جہاز کے لینڈنگ گیئر میں سے ایک کمپارٹمنٹ میں اس وقت ملی جب شکاگو اوہیئر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے یونائیٹڈ فلائٹ 202 کہلوئی ایئرپورٹ پر اتری۔ یہ واقعہ منگل کی سہ پہر پیش آیا۔

ایئر لائن کے مطابق، لاش ایک کمپارٹمنٹ میں تھی جس تک صرف ہوائی جہاز کے باہر سے رسائی ممکن تھی۔ مرنے والے شخص کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

اب تک واضح نہیں ہوسکا ہے کہ مرنے والا شخص کس طرح اور کب اس مقام تک پہنچا۔ ایئر لائن نے تحقیقات کے لیے حکام کے ساتھ تعاون کا اعلان کیا ہے، مگر فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے ابھی تک اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

بغیر دباؤ والے وہیل ہاؤسز اور جہازوں کے کارگو ہولڈز میں سٹو ویز کو درجہ حرارت منفی 50 ڈگری سے منفی 60 ڈگری سیلسیس کے ساتھ ساتھ آکسیجن کی کمی کا سامنا بھی ہو سکتا ہے۔ اس کے نتیجے میں زیادہ تر سٹو ویز کے لیے اموات کی شرح زیادہ ہوتی ہے، حالانکہ کچھ افراد اس خطرناک تجربے سے بچ جانے میں کامیاب ہوتے ہیں۔

یہ پہلا واقعہ نہیں ہے جب کسی شخص کو جہاز کے انڈر کیریج میں پایا گیا ہو۔ پچھلے سال پیرس میں الجزائر کے ایک جہاز کے انڈر کیریج میں ایک شخص زندہ ملا تھا، اور جنوری 2022 میں، افریقہ سے افریقہ سے ایمسٹرڈیم آنے والے ایک مال بردار طیارے کے وہیل سیکشن میں بھی ایک سٹو وے زندہ پایا گیا تھا۔