پی ایس ایل فائنل ،غیر ملکی کھلاڑی لاہور میں کھیلنے کے لیے تیار نہیں ہیں :نجم سیٹھی

Feb 14, 2017 | 11:46 AM

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سپر لیگ کے چیئر مین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ اگر شائقین کرکٹ اور لاہور کے شہری غیر ملکی کھلاڑیو ں کے بغیر میچ دیکھنے کے لیے تیار ہیں توپی ایس ایل کے فائنل کا انعقاد لاہور میں ہو جائے گا۔

آئی سی سی میں بگ تھری کا خاتمہ کردیا گیا ،سب کو برابر کے حقوق ملیں گے:چیئرمین پی سی بی کی پریس کانفرنس
انہوں نے کہا کہ دھما کے کے بعد غیر ملکی کھلاڑیوں نے لاہور میں فائنل کھیلنے سے انکار کردیا ہے لیکن اگر پاکستانی غیر ملکی کھلاڑیوں کے بغیر پی ایس ایل کے فائنل کا انعقاد لاہور میں چاہتے ہیں تو پھر یہ میچ ہر صورت میں لاہور میں ہو گا ۔ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی ایجنسی نے فائنل میچ کے انعقاد کے لیے فول پروف سیکیورٹی دینے کا وعدہ کیا ہے ۔دوسری جانب وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ دھماکے کے باوجود پی ایس ایل فائنل کے لیے فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی ۔ایکسپریس ٹربیون کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی حکام نے سیکیورٹی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر غیر ملکی کھلاڑیوں کو سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ بھی دی لیکن غیر ملکی کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ہم لاہور اسی صورت میں جائیں گے جب فیڈریشن آف انٹر نیشنل کرکٹ ایسوسی ایشن اس بات کی یقین دہانی کرائی گی کہ لاہور محفوظ جگہ ہے ۔

مزیدخبریں