پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافےکا امکان 

Jan 14, 2025 | 03:36 PM

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )عالمی منڈی میں خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے ۔

نجی ٹی وی" ایکسپریس نیوز "نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے تین روپے ، ڈیزل3 روپے 70 پیسے ، لائٹ ڈیزل 5 روپے جبکہ مٹی کا تیل 6 روپے سے زائد مہنگا ہونے کا امکان ہے ۔

اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کیلئے سمری وزارت خزانہ کو بھجوا دی ہے تاہم حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے ۔ 

واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں خطے میں جاری کشیدگی کے باعث اضافہ ہو رہاہے ۔

مزیدخبریں