لندن (ویب ڈیسک) لندن میں مقیم پاکستان کے سابق وزیر اعظم نوازشریف کو ڈاکٹروں نے وطن واپسی سےخبردارکردیا۔معالجین نے یہ مشورہ برطانیہ میں نیاکورونا سب ویرینٹ سامنے آنے کے بعد دیا۔
جیو نیوز کے مطابق ڈاکٹروں کی جانب سے نواز شریف کو علاج مکمل ہونےتک غیرضروری سفرسےگریزکی ہدایت کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ پاسپورٹ اجرا کے بعد توقع کی جارہی تھی کہ نوازشریف واپس آجائیں گے لیکن فی الحال ان کی وطن واپسی کا امکان ختم ہوگیا ہے۔نواز شریف اور اسحاق ڈار کے پاسپورٹ زائد المعیاد ہوگئے تھے اور پی ٹی آئی حکومت نے پاسپورٹ کی تجدید کا عمل روک دیا تھا۔
بعدازاں نواز شریف کو نیا پاسپورٹ 23 اپریل 2022 کو جاری کیا گیا تھا جس کی مدت 10 سال ہے۔