بٹ کوائن 18ماہ کی کم ترین سطح کو چھو گیا، سینکڑوں ارب ڈالر ڈوب گئے

Jun 14, 2022 | 06:09 PM

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈیجیٹل کرنسی ’بٹ کوائن‘ کی قدر گھٹ کر 18ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق بٹ کوائن کی قدر میں 12فیصد کی حیران کن کمی واقع ہوئی ہے جس سے اس کی قیمت 23ہزار 619ڈالر پر آ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس حالیہ کمی کے بعد بٹ کوائن کی قیمت دسمبر2020ءکے بعد پہلی بار 24ہزار ڈالر سے نیچے آئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بٹ کوائن کی قدر میں اس کمی سے کرپٹو مارکیٹ کو 200ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔ اس نقصان کے بعد مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ گر کر فروری 2021کے بعد پہلی بار ایک ٹریلین ڈالر پر آ گیا ہے۔
نومبر 2021ءمیں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 3ٹریلین ڈالر سے زائد تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ امریکہ میں افراط زر کی شرح میں اضافے اور امریکی فیڈرل ریزور کی طرف سے رواں ہفتے شرح سود میں اضافے کے امکان کے باعث بٹ کوائن کی قیمت میں کمی ہوئی۔ 

مزیدخبریں