پی ایس ایل 9، ملتانز سلطانز پشاور زلمی کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی

Mar 14, 2024 | 08:33 PM

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیزن 9 کے کوالیفائر میں  ملتان سلطانز نے پشاور کو  7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کا 147 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،  یاسر خان 54 رنز بناکر نمایاں رہے۔اس سے قبل  پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 146رنز بنائے۔

کوئی کام کیے بغیر صرف اپنا اضافی انٹر نیٹ بیچ کر ڈالر کمانے کا موقع

  پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پشاور زلمی کی جانب سے صائم ایوب 1، محمد حارث 22اور حسیب اللہ خان 3رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔بابر اعظم 46، ٹام کوہلر 24، روومین پاول 12اور عامر جمال ایک سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔ملتانز سلطانز کی جانب سے اسامہ میر اور کرس جورڈن نے دو، دو جبکہ ڈیوڈ ولے ، محمد علی اور عباس آفریدی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

خیال رہے کہ آج کا میچ جیتنے والی ٹیم فائنل کیلئے کوالیفائی کرلے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم کو فائنل تک رسائی کا ایک اور موقع ملے گا۔آج کے میچ میں ہارنے والی ٹیم کو کل کوئٹہ اور اسلام آباد کے مابین ہونے والے ایلیمنیٹر ون میچ کی فاتح ٹیم سے ایلیمنیٹر ٹو میں مقابلہ کرنا پڑے گا اور یہاں جو ٹیم فاتح ہوئی وہ آج کا کوالیفائر میچ جیتنے والی ٹیم سے فائنل میں ٹکرائے گی۔

مزیدخبریں