تعلیمی اداروں میں طالبات کے ساتھ ناخوشگوار واقعات, ایف آئی اے کو الرٹ کردیا گیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تعلیمی اداروں میں طالبات کے ساتھ ناخوشگوار واقعات کے بعد ایف آئی اے میں ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور مزید 5 چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
سما نیوز کے مطابق ایف آئی اے میں بنائی گئی ٹیموں کے ارکان کو چوبیس گھنٹے دستیاب رہنے کی ہدایت کر دی گئی اور ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہا گیا ہے کہ ٹیم کے ارکان اپنے موبائل نمبر بند نہیں کر سکیں گے۔ دئیے گئے ہدف کی تکمیل تک چھاپہ مار ٹیم کے ارکان کو چھٹی بھی نہیں ملے گی۔