الیکشن کمیشن نے عادل خان بازئی کو ڈی سیٹ کر دیا 

الیکشن کمیشن نے عادل خان بازئی کو ڈی سیٹ کر دیا 
الیکشن کمیشن نے عادل خان بازئی کو ڈی سیٹ کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) الیکشن کمیشن نے عادل خان بازئی کو نااہلی ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے ڈی سیٹ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق عادل بازئی آزامید امیدوار منتخب ہونے کے بعد ن لیگ میں شامل ہوئے تھے ، نوازشریف نے بطور صدر ن لیگ آرٹیکل 63 اے کے تحت عادل خان بازئی کی نشت خالی قرار دینے کیلئے ریفرنس سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوایا تھا  جس پر سپیکر کی جانب سے الیکشن کمیشن کو درخواست کی گئی ۔

عادل بازئی نے بجٹ سیشن کے دوران پارٹی ہدایت کی خلاف ورزی کی تھی ، الیکشن کمیشن نے این اے 262 ون کی نشست کو خالی قرار دیدیا ہے ۔

الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہاہے کہ عادل بازئی نے 26 ویں آئینی ترمیم پر ووٹ نہیں دیا اور پارٹی کی پالیسی کی خلاف ورزی کی ، مروجہ قوانین کے مطابق تمام ممبران پارٹی گائیڈ لائنز پر عمل کرنے کے پابند ہیں ۔ 

مزید :

قومی -