پنجاب قائد اعظم گیمز کاپہلے بھی فاتح رہاہے اور اب بھی کامیابی کا تسلسل برقرار رکھیں گے، خضر افضال چودھر ی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) بین الصوبائی قائداعظم گیمز اسلام آباد کے لیے سپورٹس بورڈ پنجاب کی ہاکی،کبڈی، فٹ بال،اتھلیٹکس اورویٹ لفٹنگ ٹیموں کے چناؤ کے لیے ٹرائلزکا انعقا د نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں کیا گیا،ٹرائلز میں پنجاب کے تمام ڈویژن سے کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب خضر افضال چودھر ی ٹرائلز کے مہما ن خصوصی تھے، ا س موقع پر میڈ یا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ سپور ٹس بورڈ پنجاب کی ٹیموں کے ٹرائلز کی نگرانی میں خود کر رہا ہوں، پنجاب کادستہ سب سے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا، پنجاب قائد اعظم گیمز کاپہلے بھی فاتح رہاہے اور اب بھی کامیابی کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔
ڈی جی سپورٹس پنجاب خضر اٖفضال چودھری نے مزید کہا ہے کہ قائد اعظم گیمز میں بہترین کارگردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی انڈوومنٹ فنڈ سے مدد کریں گے۔کھلاڑیوں کو معاشی طور پر مستحکم کرنے جارہے ہیں تاکہ وہ نیشنل اور انٹر نیشنل سطح پر ملک کا نام روشن کریں ۔ کبڈی کے ٹرائلز میں 13کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا جن میں سلمان خان،سلمان اسلم، علی رضا،خلیل احمد،عثمان خان،محمدعمران،محمد عمیر،عبدالرحمان،عرفان،وصی حیدر،اسد اللہ،ابرار حسین اور حسنین افضال شامل تھے۔
ویٹ لفٹنگ کے ٹرائلز میں 55کلوگرام ویٹ کیٹگری میں علی محمد،ملک سبحان اورعلی شا ہ، مشتاق منتخب ہوئے،61 کلوگرام ویٹ کیٹگری میں عبداللہ نوید، عبداللہ عظیم،عزیرسرور،فرحان اسماعیل،سمیر خان اور حر علی منتخب ہوئے،67 کلوگرام ویٹ کیٹگری میں معصب سیٹھی،محمد ارسلان اور حمزہ منتخب ہوئے،اس طرح73کلوگرام کیٹگری میں عبداللہ،علی رضااور علی حیدر اور عامرعلی منتخب ہوئے ہیں۔
ہاکی کے ٹرائلزنیشنل ہاکی سٹیڈیم میں منعقد ہوئے ڈویژنل سپورٹس آفیسر لاہور رانا ندیم انجم ٹرائلز کے کنوئینرتھے۔گول گیپر میں ذیشان سکھیرا ور غلام مصطفی منتخب ہوئے جبکہ ڈیفنڈر میں سعد شفیق اورفیضان ملہی منتخب ہوئے ہاف بیکس میں مدثررمضان،عبدالمجید،شاہ زیب، بابر،حمزہ حمید، اسی طرح فاروڈ میں شاہد،آکاش،عدیل افضال، علی تاج، خبیب،عامر شاہین اورذیشان منتخب ہوئے ہیں۔فٹبال کے ٹرائلز میں 35گرلز کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔
اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن ڈاکٹر محمدکلیم، ڈائر یکٹر یوتھ افیئرز رانا ندیم انجم اور ڈائریکٹر سپورٹس یاسمین اختر بھی موجود تھے۔