سموگ پرقابو پانے کیلئے فوری اقدامات ناگزیر،ابراہیم حسن مراد

Nov 14, 2024

لاہور (پ ر) سابق وزیر برائے ٹرانسپورٹ ابراہیم حسن مراد نے پنجاب میں جاری سموگ اور فضائی آلودگی جیسے سنگین مسئلے پر قابو پانے اور عوامی صحت کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کرنے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے گاڑیوں سے ہونے والے اخراج کو کم کرنے کے لیے ایک بار پھر ایون-اوڈ وہیکل پالیسی اپنانے کی تجویز دی ہے کیونکہ 70 فیصد ماحولیاتیآلودگی گاڑیوں کے دھوئیں سے ہوتی ہے۔ سابق وزیر ابراہیم مرادنے یہ تجویز گزشتہ سال سموگ کنٹرول اجلاس میں پیش کی تھی اور انہوں نے بتایا کہ یہ پالیسی ایئر کوالٹی انڈیکس کو پچھلے سال کی نسبت 35 فیصد تک کم کر سکتی ہے۔ انہوں نے بیجنگ، دہلی، جکارتہ، پیرس اور میکسیکو جیسے شہروں کی کامیاب مثالوں کا حوالہ دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیجنگ میں اس پالیسی کے اپنانے سے فضائی آلودگی میں 40 فیصد کی قابل ذکر کمی آئی ہے۔ اگر پنجاب میں اس پالیسی کو صحیح طریقے سے نافذ کیا جائے تو اس کے مثبت نتائج حاصل ہونگے۔* ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ موجودہ فضائی آلودگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایون-اوڈ گاڑیوں کی پالیسی اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مزیدخبریں