پاکستان کیخلاف سیریز کے دوران چھٹیاں لینے والے اولی اسٹون نے شادی کرلی

Oct 14, 2024 | 12:08 PM

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اولی اسٹون رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

اولی اسٹون پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران شادی کیلئے چھٹیاں لے کر انگلینڈ گئے تھے۔اولی اسٹون نے جیسیکا نامی لڑکی سے شادی کی ہے جس کی تصاویر کرکٹر سمیت فوٹوگرافرز نے بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔اس کے علاوہ انسٹاگرام پر شادی کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔  

یاد رہے کہ اولی اسٹون پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں اسکواڈ کا حصہ نہیں تھے  اور فاسٹ بولر کی پاکستان واپسی 16 اکتوبر کو شیڈولڈ ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا دوسرا میچ کل سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔

مزیدخبریں