پاک ویلز آٹو شو ایک بار پھر لاہور شہر میں،ڈسکاؤنٹ اور دیگر تفصیلات سامنے آگئیں

Oct 14, 2024 | 02:04 PM

لاہور (پروموشنل ریلیز) پاک ویلز آٹو شو ایک بار پھر لاہور شہر میں آ رہا ہے، جہاں اس ایونٹ کو سب سے زیادہ پذیرائی ملتی ہے۔ یہ ایونٹ نہ صرف گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے ایک شاندار موقع ہے بلکہ پاک ویلز نے شو کی ٹکٹوں پر 40 فیصد تک کی رعایت کا بھی اعلان کیا ہے۔ یہ زبردست آفر ان شائقین کے لیے ہے جو اپنے بجٹ میں رہتے ہوئے اس میگا ایونٹ میں شرکت کرنا چاہتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ گاڑیوں کے شوقین افراد نہ صرف انجنوں کی گرج، موڈیفائیڈ گاڑیوں، طاقتور بائکس اور وِنٹیج گاڑیوں کے درمیان گزاریں گے بلکہ اس بڑے ڈسکاؤنٹ سے بھی فائدہ اٹھائیں گے۔

لاہور آٹو شو کی تفصیلات
لاہور آٹو شو 20 اکتوبر 2024 کو دوپہر 12 بجے سے رات 8 بجے تک ایکسپو سینٹر لاہور میں منعقد ہوگا۔

پاک ویلز لاہور آٹو شو ڈسکاؤنٹ
پاک ویلز لاہور آٹو شو کے لیے ہر کوئی bookme.pk سے ٹکٹیں خرید سکتا ہے، جن پر درج ذیل رعایتیں دستیاب ہیں:

ایک ٹکٹ پر 10 فیصد ڈسکاؤنٹ، جس سے قیمت 1000 روپے سے کم ہو کر 900 روپے ہو جاتی ہے۔
2ٹکٹوں کے پیک پر 20 فیصد ڈسکاؤنٹ، یعنی کل قیمت 2000 روپے سے کم ہو کر 1600 روپے ہو جائے گی۔
اور آخر میں، پاک ویلز 5ٹکٹوں کے گروپ پر 40 فیصد ڈسکاؤنٹ دے رہا ہے، جس سے قیمت 5000 روپے سے کم ہو کر 3000 روپے ہو جائے گی۔
گاڑی کی رجسٹریشن
اگر آپ اپنی گاڑی رجسٹر کروانا چاہتے ہیں تو اس فارم کو پُر کریں اور اپنی گاڑی کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کریں، جیسے کہ ویرینٹ، ماڈل، کیٹیگری، شہر وغیرہ۔ ساتھ ہی گاڑی کی واضح تصاویر اور رابطے کی معلومات بھی شامل کریں۔

اہم نوٹس
صرف منظور شدہ گاڑیوں کو ایونٹ میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی، لہٰذا کوشش کریں کہ تازہ ترین اور مناسب تصاویر اپ لوڈ کریں۔
اگر آپ کی گاڑی منظور ہو گئی تو آپ کو ایک سیریل نمبر بذریعہ ٹیکسٹ میسج یا ای میل موصول ہو گا۔
سموک کٹس، برن آؤٹ اور ایسے اسٹنٹس جن سے شرکاء یا ایونٹ کی انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچ سکتا ہو، سختی سے ممنوع ہیں۔
پاک ویلز ٹیم کے جواب کا انتظار کریں۔
اپنی گاڑی صرف ایک بار جمع کروائیں۔

مزیدخبریں