رشتے کا جھانسہ دے کر اغوا ء ہونے والے ایک ہی خاندان کے 9 افراد بازیاب

رشتے کا جھانسہ دے کر اغوا ء ہونے والے ایک ہی خاندان کے 9 افراد بازیاب
رشتے کا جھانسہ دے کر اغوا ء ہونے والے ایک ہی خاندان کے 9 افراد بازیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سکھر میں گزشتہ ماہ رشتے کے جھانسے میں اغواء ہونے والے ایک ہی خاندان کے 9 افراد بازیاب کرا لیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ سکھر کے علاقے مائیکرو کالونی کے رہائشی خاندان کے 9 افراد کو رشتے کا جھانسہ دے کر اغواء کر لیا گیا تھا۔ اغواء ہونے والوں میں 2 خواتین اور 5 معصوم بچے بھی شامل تھے۔
اس پورے خاندان کو بازیاب کرا لیا گیا ہے اور وہ اپنے گھر واپس پہنچ گئے ہیں۔شکارپور پولیس نے گزشتہ روز کوٹ شاہو کے علاقے میں مقابلے کے بعد مغوی خاندان کو بازیاب کرایا اور سکھر پہنچایا۔مذکورہ خاندان گزشتہ ماہ 22 ستمبر کو اپنی بہن کی شادی کے لیے لڑکے کا گھر دیکھنے شکارپور کے علاقے کرم پور لاڑو پہنچے تھے، جہاں سے انہیں اغواء کر کے کچے کے علاقے میں لے جایا گیا تھا۔
پولیس مقابلے کے بعد بازیاب ہو کر گھر پہنچنے والے افراد نے بتایاکہ ڈاکو انہیں زنجیروں سے باندھ کر رکھتے تھے اور مرد وخواتین پر بدترین تشدد کرتے تھے جبکہ بچوں کو بھی رونے پر مارتے تھے۔ انہیں کھانے کے لیے صرف سوکھی روٹی ہی دی جاتی تھی۔انہوں نے انکشاف کیا کہ ڈاکو انہیں دوسری جگہ فروخت کرنے کے لیے لے جا رہے تھے کہ شکارپور پولیس نے مقابلے کے بعد انہیں بازیاب کرالیا۔