ایس سی اوکانفرنس: وفاقی پولیس نے انتہائی سخت سیکیورٹی گائیڈ لائنز جاری کردیں

Oct 14, 2024 | 02:58 PM

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس اور وی وی آئی پیز سکیورٹی کے معاملے پر وفاقی پولیس نے انتہائی سخت سیکیورٹی گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔
گائیدلائنز کے مطابق ہائی سیکیورٹی زون اور وینیو کے ارگرد غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ہر صورت ممنوع قراردیا گیا ہے جبکہ روٹ اور وینیو کی ٹیکنیکل ٹیمز کےساتھ سنائپر ڈاگز سے بھی تلاشی لی جائے گی۔
وی وی آئی پیز کے قریب تعینات اہلکار موبائل فونز ڈیجیٹل واچ یا ڈیوائسز اپنے پاس نہیں رکھیں گے ، سپیشل برانچ روٹ اور وینیو کے تحفظ کیلئے سروے کرے گی، نا خوش گوار واقعے سے بچنے کیلئے کسی معمولی سی چیز کو بھی نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔
کانفرنس کے مقام پر کسی کو موبائل فون لیجانے کی اجازت نہیں ہو گی، ڈیوٹی پر موجود اہلکار خصوصی رنگ کے جاری کردہ کوڈنگ کارڈ استعمال کریں گے ، ڈی جی سیف سٹی ڈیجیٹل سرویلنسز کے ذمہ دار ہوں گے۔

کانفرنس وینیو اور دیگر مقامات پر ڈی آئی جی سکیورٹی کے ذمہ دار ہوں گے، شہر بھر کی سیکیورٹی کی ذمہ داری ڈی آئی جی اسلام آباد کی ہو گی ، چیف کمشنر اور ڈی سی فائربریگیڈ سمیت ریسکیو سروسز کے ذمہ دار ہوں گے۔

مزیدخبریں