تحریک انصاف کا ڈی چوک میں احتجاج مؤخر کرنے کا فیصلہ

Oct 14, 2024 | 11:23 PM

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے ڈی چوک میں احتجاج مؤخر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

جیو نیوز کا ذرائع کے حوالے سے بتانا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے حکومتی پیشکش کو قبول کرلیا گیا ہے،احتجاج مؤخر کرنے کا فیصلہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا، پی ٹی آئی کے اجلاس میں اکثریت نے کہا کہ حکومت کی پیشکش کو قبول کرکے احتجاج کو مؤخر کردیا جائے۔

اکثریت کا کہنا تھا کہ احتجاج کی کال کو واپس لیا جائے۔فیصلہ ایس سی او کانفرنس کے پیش نظر کیا گیا۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بانی عمران خان سے ملاقات نہ کرانے کی صورت میں ڈی چوک پر احتجاج کی کال دی گئی تھی۔

مزیدخبریں