فرد واحد کے لیے ہونیوالی قانون سازی قابل قبول نہیں، اسد قیصر

Sep 14, 2024 | 06:29 PM

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ فرد واحد کے لیے ہونیوالی قانون سازی قابل قبول نہیں ہے۔ 

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئےابھی تک آئینی ترمیم یا پیکیج کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں, یہ افسوسناک ہے کہ چھپ کر آئینی پیکیج اور ترامیم لارہےہیں۔ غیرآئینی ترامیم کی جا رہی ہیں وہ بھی چپکے سے کر رہے ہیں، ایوان میں باقاعدہ لے کر آئیں، اس پر بحث ہو تاکہ علم ہوکہ اس میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں پارلیمان مضبوط ہو، اس پر کوئی تجویز آئی تو مشاورت کریں گے۔ ہمارے ممبران اسمبلی کو اغواء کر کے زور و ذر سے قانون سازی کی جا رہی ہے۔  ہمیں دشواری ہوئی تو سارے فیصلے روڈ پر ہوں گے۔

مزیدخبریں