مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی رہائشگاہ پہنچ گئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی رہائشگاہ پہنچ گئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسد قیصر اور رؤف حسن نے مولانا فضل الرحمان کا استقبال کیا، پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا ہے، سابق صدر عارف علوی بھی ظہرانے میں شریک ہیں۔ملاقات میں مجوزہ آئینی ترامیم پر گفتگو ہوگی۔