لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ پاکستان کے موجودہ حالات کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں، جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کو اللّٰہ ہدایت دے۔ انہوں نے کہا کہ میرے حوالے سے من گھڑت خبریں پھیلائی جارہی ہیں، جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ثاقب نثار نے کہا کہ میں اپنی طے شدہ مصروفیات کے تحت 7 اگست کو لندن پہنچا تھا، ہر سال تین ہفتے ملک سے باہر گزارتا ہوں، لندن کے بعد اسکاٹ لینڈ اور ناروے بھی جاؤں گا، دو ہفتوں کے بعد وطن واپسی ہوگی۔