پاکستان کے موجودہ حالات کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کابیان

پاکستان کے موجودہ حالات کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار ...
پاکستان کے موجودہ حالات کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کابیان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ پاکستان کے موجودہ حالات کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں، جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کو اللّٰہ ہدایت دے۔ انہوں نے کہا کہ میرے حوالے سے من گھڑت خبریں پھیلائی جارہی ہیں، جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ثاقب نثار نے کہا کہ میں اپنی طے شدہ مصروفیات کے تحت 7 اگست کو لندن پہنچا تھا، ہر سال تین ہفتے ملک سے باہر گزارتا ہوں، لندن کے بعد اسکاٹ لینڈ اور ناروے بھی جاؤں گا، دو ہفتوں کے بعد وطن واپسی ہوگی۔

مزید :

قومی -