3 منٹ تک مردہ رہنے والے شخص کا جہنم دیکھنے کا دعویٰ، دردناک تفصیلات بیان کر دیں

3 منٹ تک مردہ رہنے والے شخص کا جہنم دیکھنے کا دعویٰ، دردناک تفصیلات بیان کر ...
3 منٹ تک مردہ رہنے والے شخص کا جہنم دیکھنے کا دعویٰ، دردناک تفصیلات بیان کر دیں
سورس: Picryl

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایک شخص جو منشیات کی زیادتی کی وجہ سے تین منٹ کے لیے کلینکلی مردہ قرار دیا گیا تھا، نے اپنی موت کے دوران پیش آنے والا  ایک حیران کن تجربہ شیئر کیا ہے۔ اس کے دوست کے مطابق وہ ایمبولینس میں ہسپتال لے جاتے ہوئے دل کی دھڑکن بند ہونے کے باعث انتقال کر گیا تھا لیکن وہ حیران کن طور پر  دوبارہ زندگی کی طرف لوٹ آیا۔

ڈیلی سٹار کے مطابق اس شخص کے دوست نے ریڈٹ پر تفصیلات شیئر کرتے ہوئے کہا "اسے یاد ہے کہ اسے سٹروک ہوا اور سٹریچر پر ایمبولینس میں لے جایا گیا۔ پھر وہ محسوس کرتا ہے کہ وہ برفیلے پانی میں تیر رہا ہے، ہر طرف اندھیرا تھا، اور وہ کسی قسم کا جذباتی احساس نہیں کر رہا تھا، بس وہ وہاں پر موجود تھا اور جانتا تھا کہ وہ بہت سرد جگہ پر ہے۔ جب وہ ہسپتال میں ہوش میں آیا تو وہ قائل ہو گیا کہ اس نے جہنم کی جھلک دیکھی تھی۔"

دوست نے مزید بتایا "اس کے خیال میں یہ جہنم کا ایک نرم ورژن تھا، ایک وارننگ کہ اسے اپنی زندگی بدلنی ہوگی لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ وہ زیادہ دیر منشیات سے دور نہ رہ سکا۔"

اس پوسٹ پر دیگر لوگوں نے بھی اپنی آراء اور تجربات شیئر کیے، ایک صارف نے کہا "یہ یاد دلاتا ہے کہ میری ماں نے بچپن میں ایک خواب بتایا تھا۔ وہ کہتی تھیں کہ انہوں نے خود کو آگ اور چیخوں کے درمیان دیکھا، اور پھر سب کچھ غائب ہو گیا۔ انہوں نے اس کے بعد اپنی زندگی بدل لی۔"

ایک اور صارف نے کہا "کہا جاتا ہے کہ جہنم ایسی ہی ہو سکتی ہے، اکیلا پن، اندھیرا، اور اس کا دائمی احساس۔"

ایک تیسرے صارف نے لکھا "میں نے ایسے لوگوں کی دیکھ بھال کی ہے جو کلینکلی مرنے کے بعد واپس آئے ہیں۔ وہ اکثر کہتے ہیں کہ وہ گرنے کا احساس کرتے ہیں اور جاگنے پر حیرت زدہ ہوتے ہیں۔ یہ شاید کسی خواب کی طرح ہے۔"

مزید :

ڈیلی بائیٹس -