دنیا کی سب سے بڑی 2 ارب ڈالر کی لاٹری جیتنے والے شخص کی حویلی راکھ کا ڈھیر بن گئی

دنیا کی سب سے بڑی 2 ارب ڈالر کی لاٹری جیتنے والے شخص کی حویلی راکھ کا ڈھیر بن ...
دنیا کی سب سے بڑی 2 ارب ڈالر کی لاٹری جیتنے والے شخص کی حویلی راکھ کا ڈھیر بن گئی
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاس اینجلس (ڈیلی پاکستان آن لائن) دو ارب چار کروڑ ڈالر کی پاور بال لاٹری جیتنے والے ایڈون کاسٹرو کی ساڑھے 25  ملین ڈالر مالیت کی ملیبو حویلی "پالیسڈز فائر" کی تباہ کاریوں کی نذر ہو گئی۔

نیویارک پوسٹ کے مطابق کیلیفورنیا کے رہائشی ایڈون کاسٹرو نے دنیا کی سب سے بڑی لاٹری جیتنے کے بعد ہالی ووڈ ہلز میں ایک پرتعیش حویلی خریدی تھی۔ لیکن لاس اینجلس کی خوفناک آگ نے ان کی پرتعیش رہائش گاہ کو راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا۔ تصاویر میں صرف کنکریٹ کے ستون اور جلتی ہوئی لکڑی کی  باقیات نظر آتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ویڈیوز میں ساحل کے قریب ایسی جگہ دکھائی گئی ہے جہاں کبھی یہ شاندار رہائش گاہ قائم تھی۔ سابقہ گیراج جو کاروں کے شاندار کلیکشن کا مسکن تھا، اب ایک ویران زمین کی صورت میں دکھائی دیتا ہے۔ پورا ساحلی علاقہ ایک ویرانے کا منظر پیش کر رہا ہے۔

یہ عالی شان حویلی پانچ بیڈرومز اور چھ باتھ رومز پر مشتمل تھی اور مشہور ہوٹل "شیٹو مارمونٹ" کے اوپر واقع تھی۔ ایڈون کاسٹرو کی یہ پرتعیش رہائش گاہ مشہور شخصیات جیسے گلوکارہ آریانا گرانڈے، اداکارہ ڈکوٹا جانسن اور کامیڈین جمی کمیل کے پڑوس میں واقع تھی۔

ایڈون کاسٹرو نے نومبر 2022 میں پاور بال جیک پاٹ جیتنے کے بعد تقریباً 997.6 ملین ڈالر کی یکمشت رقم کا انتخاب کیا تھا۔ تاہم ان کی ملیبو رہائش گاہ، جو کبھی ان کی خوشحالی کی علامت تھی، اب خوفناک آگ کے باعث ایک ماضی کی یادگار بن چکی ہے۔