پی ٹی آئی والے راتوں کو معافی مانگتے ، صبح پریس کانفرنس کرتے ہیں: حنیف عباسی

پی ٹی آئی والے راتوں کو معافی مانگتے ، صبح پریس کانفرنس کرتے ہیں: حنیف عباسی
پی ٹی آئی والے راتوں کو معافی مانگتے ، صبح پریس کانفرنس کرتے ہیں: حنیف عباسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی( ڈیلی پاکستان آن لائن ) رہنما مسلم لیگ(ن)حنیف عباسی نے کہا کہ پی ٹی آئی والے راتوں کو معافی مانگتے ، صبح پریس کانفرنس کرتے ہیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق راولپنڈی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ ذاتی مفاد کو قومی مفاد پرترجیح دی، پی ٹی آئی دورمیں کوئی ترقیاتی منصوبہ نہیں دیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب ترقیاتی منصوبوں کوترجیح دے رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں دشمن کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، نوجوان نسل ملکی تعمیروترقی اورخوشحالی کے لئے آگے بڑھیں، عوامی خدمت کا سفرجاری رکھیں گے، عوام کوسہولیات کی فراہمی ہماری ترجیح ہے۔
رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات سے ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، سکیورٹی فورسز قیام امن کے لئے قربانیاں دے رہی ہیں، ایٹمی اورمیزائل پروگرام عوام کا ہے وہی اس کی حفاظت کریں گے۔
حنیف عباسی کا مزید کہنا تھا کہ ملکی سالمیت پرکوئی سمجھوتانہیں کیا جائے گا، یہ سب کمپرومائزڈ ہیں، پی ٹی آئی والے راتوں کو گڑگڑاتے اور معافی مانگتے ہیں اور صبح پریس کانفرنس کرتے ہیں۔