کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ گزرے ہر لمحے کو یاد رکھوں گا، سرفراز احمد کا بیان
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ گزرے ہر لمحے کو یاد رکھوں گا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سابق کپتان سرفراز احمد نے اپنے خصوصی پیغام میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چھوڑنے پر اظہار خیال کیا اور کہا کہ آپکو بتانا چاہتا ہوں کہ میرا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ وقت اختتام پزیر ہوا چاہتا ہے۔اپنے پیغام میں سابق کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ نو سال کے سفر میں بہت فخر محسوس کرتا ہوں، ٹیم کے ساتھ میرا سفر بہت ہی شاندار اور خوبصورت رہا، ندیم عمر بھائی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے اپنی ٹیم میں کھیلنے کا موقع دیا۔
سرفراز احمد نے کہا کہ بطور کھلاڑی اور کپتان مجھے جس چیز کی ضرورت تھی کوئٹہ گلیڈیٹرز نے مہیا کی، انہوں نے کہا کہ میری نیک تمنائیں ہمیشہ اپنی ٹیم کے ساتھ رہیں گی۔