لاس اینجلس میں آگ، 3 بار کی ویمنز ریسلنگ چیمپین لاپتہ

لاس اینجلس میں آگ، 3 بار کی ویمنز ریسلنگ چیمپین لاپتہ
لاس اینجلس میں آگ، 3 بار کی ویمنز ریسلنگ چیمپین لاپتہ
سورس: Instagram

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاس اینجلس (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں جاری بدترین جنگل کی  آگ کے دوران ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای)  کی ریٹائرڈ ریسلنگ لیجنڈ میلینا پیریز کی گمشدگی نے مداحوں کو شدید پریشان کر دیا ہے۔ تین بار کی ڈبلیو ڈبلیو ای ویمنز چیمپئن میلینا کئی دنوں سے "لاپتہ"  بتائی جا رہی ہیں، جب کہ آگ نے شہر کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

"اے میٹر آف پرائڈ ریسلنگ "اکاؤنٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس  پر مداحوں کو مطلع کیا کہ میلینا کی خیریت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔ "ہمیں گہری تشویش ہے کہ  ڈبلیو ڈبلیو ای لیجنڈ میلینا پیریز لاس اینجلس میں جاری پریشان کن حالات کے دوران رابطے میں نہیں ہیں۔ اگر کسی نے انہیں دیکھا یا ان کے بارے میں کچھ سنا ہو، تو براہ کرم ان کی خیریت کی اطلاع دیں۔"

مداح اور میلینا کے چاہنے والے ان کی خیریت کے لیے دعاگو ہیں۔ کئی لوگوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹس شیئر کرتے ہوئے ان کی سلامتی کی دعاکی ہے۔

ڈیلی سٹار کے مطابق  لاس اینجلس میں گزشتہ کئی روز  سے جاری یہ آگ شہر کی تاریخ کی سب سے بدترین آگ بتائی جا رہی ہے، جس نے اب تک 12,000 سے زائد عمارتوں کو نقصان پہنچایا یا تباہ کر دیا ہے اور 16 افراد کی جان لے لی ہے۔