جی ڈی اے اور پی ٹی آئی رابطے بڑھانے پر متفق، پیرپگارا کا عمران کیلئے خیرسگالی کا پیغام
پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اپوزیشن اتحاد کے حوالے سے اہم سیاسی پیش رفت سامنے آئی ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اور رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) سربراہ پیر پگارا سے اہم ملاقات کی، ملاقات میں سینئر سیاستدان محمد علی درانی بھی موجود تھے۔
اس موقع پر پیر پگارا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کیلئے نیک تمنا ﺅں اور خیرسگالی کا پیغام پہنچایا۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے سابق وزیراعظم عمران خان کی طرف سے پیر پگارا اور جی ڈی اے کی قیادت کے لئے نیک تمناﺅں کا پیغام پہنچایا۔
ملاقات کے دوران قائدین کی سیاسی صورتحال اور مستقبل کی حکمت عملی کے حوالے سے اہم مشارت ہوئی، پی ٹی آئی اور جی ڈی اے نے ملک کو درپیش مسائل کے حل کے لئے مشاورت پر اتفاق کیا، اجلاس میں مستقبل میں رابطوں کو مزید بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
بیرسٹر سیف نے علی امین گنڈا پور کی طرف سے نیک تمناو¿ں کا پیغام دیا جس پر پیر پگارا نے ان کیلئے جوابی خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔
پیر پگارا نے اپوزیشن کو قریب لانے میں محمد علی درانی کے کردار کو سراہا اور کہا کہ اپوزیشن جماعتوں میں باہمی رابطوں کیلئے وہ اپنا کردار مزید بڑھائیں۔
بیرسٹر سیف نے پارٹی قیادت کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں میں رابطوں کے حوالے سے محمد علی درانی کی کاوشوں کی تحسین کی۔