نااہلی مدت 5سال کرنے کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت کے وکیل کو دستاویزات پیش کرنے کی ہدایت
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے نااہلی کی مدت 5سال کرنے کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت کے وکیل کو دستاویزات پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ، نااہلی کی مدت 5سال کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے سماعت کی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سادہ قانون سازی کے ذریعے آئین میں ترمیم کردی گئی،سادہ قانون سازی سے آئین میں ترمیم نہیں ہو سکتی، وفاقی حکومت کے وکیل نے درخواست کی مخالفت کی،وفاقی حکومت کے وکیل نے کہاکہ پارلیمانی کو قانون سازی کا مکمل اختیار ہے،عدالت نے وفاقی حکومت کے وکیل کو دستاویزات پیش کرنے کی ہدایت کردی،درخواست پر مزید کارروائی 23جنوری کو ہوگی۔