ڈیڑھ پیسہ فی مرلہ کرایہ پر حکومت پنجاب نے متحدہ عرب امارات کو لاکھوں مرلے زمین دیدی

ڈیڑھ پیسہ فی مرلہ کرایہ پر حکومت پنجاب نے متحدہ عرب امارات کو لاکھوں مرلے ...
 ڈیڑھ پیسہ فی مرلہ کرایہ پر حکومت پنجاب نے متحدہ عرب امارات کو لاکھوں مرلے زمین دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہو ر (ویب ڈیسک) حکومت پنجاب نے لاکھوں مرلے اراضی متحدہ عرب امارات کو کرائے پر دیدی تاہم یہ جان کر پاکستانیوں کی حیرت کی انتہاء  نہ رہے گی کہ یہ کرایہ محض ڈیڑھ پیسہ فی مرلہ رکھا گیا۔ 

تفصیل کے مطابق   لیز پر دی گئی اراضی کے عوض سالانہ تقریب  سالانہ 54 ہزار 536 روپے حاصل کیے جائیں گے۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب کی جانب سے 2 لاکھ 91 ہزار 392 مرلے اراضی 54 ہزار 636 روپے سالانہ لیز پر دینے کی درخواست کی گئی تھی۔

صوبائی حکومت کی طرف سے اتنے کم کرائے پر زمین دینے کے سوال کے جواب میں ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں انٹرنیشنل ریلیشنز اور دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو جواز بنایا گیا ہے جس کے تحت پنجاب حکومت کی جانب سے شیخ زید بن سلطان النہیان کو یہ لیز دی گئی ہے ، جس کے تحت رحیم یارخان اور بہاولپور میں واقع  متحدہ عرب امارات کو صرف ڈیڑھ پیسے فی مرلہ ماہانہ پر تقریباً 3 لاکھ مرلے اراضی دی گئی ۔ 

اسی سلسلے میں سینئر صحافی ناصرہ عتیق نے روزنامہ پاکستان میں چھپنے والے اپنے کالم میں لکھا کہ "  پنجاب حکومت نے اب متحدہ عرب امارات کو بھی  نواز دیا ہے۔متحدہ عرب امارات کو دی گئی اراضی کی لیز کی شرح  صرف ڈیڑھ پیسہ ماہانہ فی مرلہ مقررکی گئی  ہے۔ اس اراضی کا کل حجم 3 لاکھ مرلہ ہے۔رحیم یار خان اور بہاولپور کے علاقے میں لیز پر 14569کنال اراضی متحدہ عرب امارات کو30سال کے لیے سالانہ 54536 روپے کرائے کے عوض دی گئی ہے"۔

غیر جانبدار تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ  ملکی   وسائل کی طرف کسی کی توجہ نہیں  رہی۔مشہور امریکی مصنف کا کہنا ہے کہ سیاست وہ واحد شعبہ ہے جہاں آپ جھوٹ بول سکتے ہیں دھوکہ دے سکتے ہیں اور چوری کر سکتے ہیں، مگر پھر بھی آپ قابلِ  احترام ہیں۔ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے یہ بات پاکستان کے حالات دیکھ کر کہی۔

@idrees.sheikh45 ♬ original sound - Idrees Sheikh

مزید یہ کہ  حالات کی آڑ میں لوٹ مار کا بازار گرم ہوئے 2 سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے اور ساری لوٹ مار اب بے نقاب ہو چکی ہے شاید یہی وجہ ہے کہ مقتدر حلقے اب عمران خان کے معاملے کا کوئی منطقی حل نکالنا چاہتے ہیں اور شاید وہ کوئی فیصلہ بھی کر چکے ہیں،لیکن درمیان میں مذاکرات کا کھیل شروع کر دیا گیا ہے۔